ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 74 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 74

۷۴ سے دینا چاہا۔ماں یہی تو وہ باتیں تھیں۔آپ کا اخلاق اور کردار تھا۔جو خدا تعالی مختلف انداز سے، مختلف حالات میں دنیا کو دکھا رہا تھا کہ یہ انسان اس مقام پر بھی اپنے سلوک میں تم سے آگے ہے۔اس موقعہ پر بھی تم اس کو بلندی پر ہی دیکھو گے۔اس کے اخلاق تمہاری جہالت سے دُور سب کو روشنی دکھاتے ہیں لیکن ان باتوں کو یا درکھنا بھول نہ جاتا۔جب یہ تم سب کو بہتری کی طرف بلائے تو اس وقت بھی اس نہ مانے کی طرح۔اس کے خلوص اور محبت پر شک نہ کرنا۔ورنہ تم کو ہی نقصان ہو گا۔اب آپ کی عمر اس منزل پر پہنچ رہی تھی جہاں ایک بڑی عمر داری پڑنے والی تھی۔بچہ عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ آپ کی زندگی میں کیا تبدیلیاں آئیں ؟ ماں آپ سنتے آرہے ہیں کہ بچپن سے لیکر جوانی اور پھر اس عمر سے بھی آگے پہنچنے تک زندگی کے مختلف ادوارد PERIODS ) میں مناسب اخلاق اور کردار کی جھلک جو نظر آتی رہی وہ عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ زیادہ نمایاں اور مضبوط اور روشن ہوتی چلی گئی جو آپ کی پیداغ پاک اور نیک سیرت کی گواہی دے رہی تھی۔لیکن اس کے علاوہ بھی لجھ تبدیلیاں تھیں جن کو کبھی کبھارہ دنیا والے بھی محسوس کرتے تھے۔لیکن آپ خود چونکہ اس دور سے گزر رہے تھے اس لئے آپ کی طبیعت پیر ان حالات کے نمایاں اثرات تھے۔بچہ وہ تبدیلیاں کیا تھیں ؟ ماں یہ تو آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے جب اپنے آپ کو