ولادت سے نبوت تک — Page 2
اظہارتشکر اور درخواست دعا ہم محترمہ امتہ العزیز صاحب بیگم محترم را نامحمد حنیف صاحب مرحوم کے لئے دلی مونیت کا اظہار کرتے ہیں۔آپ نے محترمہ بشری داؤد مرحومہ سے نہی محبت کی وجہ سے ان کی کتاب کی اشاعت میں مالی معاونت کی ہے۔فجزاها الله تعالى احسن الجزاء۔آپ یا اپنی والدہ صاحبہ کے لئے دعا کی درخواست کرتے ہوئے فرماتی ہیں۔ہماری پیاری امی محترمہ سکینہ بیگم صاحبہ اہلیہ محترم حکیم سردار محمد صاحب آف ڈگری سندھ ۳۵ سال کی عمر میں بیوہ ہو گئی تھیں۔ہمارے والد سر نومبر 19ء کو وفات پاگئے تھے۔ہماری امی نے بڑے میسر اور ونار سے وقت گزارا بحیثیت صدر لجنہ سالہا سال تک خدمات سرانجام دیں اپنے بارہ بچوں کی اچھی تربیت کی سب خدا کے فضل سے خدمت دین میں مصروف ہیں۔اللہ تعالیٰ سے محبت اور اسی پر توکل نے آپ کی خدمات میں شاندار رنگ پیدا کر دیا۔خاص طور پر مہمان نوازی کا وصف مثالی رنگ رکھتا ہے۔ہماری والدہ صاحبہ آج کل جرمنی میں مقیم ہیں ان کی صحت ، عمر اور برکات میں اضافہ کے لئے درخواست دعا ہے۔“ محترمہ امتہ العزیز صاحبہ کے شوہر ۱۳ نومبر ۱۹۹۶ء کو وفات پاگئے تھے ہم دعا گو ہیں کہ محترمہ اپنی والدہ صاحبہ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق پاتے ہوئے حسنات دارین کی دارت نہیں۔آمین اللهم آمین