ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 21 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 21

دی گئی۔اور اب اُن کا دل ہر برائی اور کمزوری سے پاک صاف ہے۔اس میں نور بھرا ہوا ہے۔اس واقعہ کو تاریخ اسلام میں شق صدر کہا جاتا ہے۔اس وقت آپ کی چار سال عمر منی سے بچہ کیا یہ واقعہ مقدس بچے کو یاد تھا۔ماں بالکل یا د رہا۔آپ خود بیان کرتے ہیں کہ میں کھیل رہا تھا۔اچانک جبرائیل آئے۔انہوں نے زمین پر لٹا کر سینہ کھول دیا۔پھر اس میں سے دل نکال دل میں سے کوئی چیز نکالی اور باہر پھینک دی۔ساتھ ہی کہا کہ یہ کمزوریوں کی آلائش ہے۔جس سے آپ کو پاک کر دیا گیا۔پھر دل کو صاف شفاف پانی سے دھویا اور سینہ میں واپس رکھ کر سینہ برابر کر دیا کہ اب تو حضرت حلیمہ اور ان کے شوہر ڈر گئے ہوں گے کہ ہم اس بچے کی کیسے حفاظت کریں گے۔اگر کوئی بات ہوگئی تو حضرت آمنہ اور سردار قریش حضرت عبدالمطلب کو کیا جواب دیں گے۔ماں آپ نے درست اندازہ لگایا۔دونوں میاں بیوی سخت پریشان تھے۔ان کو خیال ہوا کہ جب ظاہر میں کچھ نظر نہیں آرہا۔لیکن دونوں بچے ایک جیسی بات کہ رہے ہیں تو ضرور کوئی چین وغیرہ کا اثر ہوگا۔اس زمانے میں لوگوں کو ان باتوں پر یقین تھا۔دونوں نے مشورہ کیا کہ اب محمد کو اس کے دادا کے پاس چھوڑ آؤ۔ایسا نہ ہو کہ پھر شرمندگی اٹھانی پڑے۔ساتھ ہی انہیں آپ سے بہت زیادہ پیار تھا۔وہ یہ برداشت ہی نہیں کر سکتے تھے کہ آپ کو کوئی تکلیف پہنچے چنانچہ حضرت حلیمہ آپ لله سیرت خاتم النبيين جلد اول صفحہ ۱۲۲ - سه صحیح مسلم۔راوی حضرت انس بن مالک