ولادت سے نبوت تک — Page 16
14 چارے کی تلاش میں میدانوں میں دور بھی چلے جاتے تھے۔اس طرح جانوروں کا خیال رکھنا۔ان کو کھلانا پلانا۔ان سے محبت کرنا۔سب بچوں کی عادت ہوتی ہے لیکن پیارے محمد تو اپنے جانوروں کا بہت زیادہ دھیان رکھتے تھے کہ یہ ادھر ادھر نہ ہو جائیں۔بچہ امتی جان گھر سے دور جانے کی وجہ سے ان دونوں کو ڈر نہیں لگتا تھا ؟ ماں آپ نے بڑا پیارا سوال کیا میں اس واقعہ کو بتانا شاید بھول جاتی۔ننھے محمد کی بچپن میں بھی ایک شان تھی۔آپ بہت دلیر تھے اور چیزوں کی حفاظت کرنے والے تھے۔ایک دن اسی طرح گاؤں کے دوسرے بچوں کے ساتھ آپ اور آپ کے بھائی عبد اللہ اپنی اپنی بکریاں لے کر گئے۔چارے کی تلاش میں چلتے چلتے آبادی سے کچھ دُور نکل گئے جانورادھر ادھر گھوم رہے تھے کچھ کھا رہے تھے۔اور پیچھے ان کے قریب ہی کھیل لہ ہے تھے کہ اچانک گھوڑوں پر سوار کچھ لوگ تیزی سے اس طرف آ نکلے۔ان کو آتا دیکھ کر سارے بیچتے بھاگ گئے اور عبد اللہ بھی دوڑا۔بچے بکار رہے تھے کہ ڈاکو آگئے۔ڈاکو آگئے۔دیکھتے ہی دیکھتے میدان صاف تھا صرف نھا محمد بیکریوں کے ساتھ رہ گیا۔یہ لوگ آتے ہی گھوڑوں سے کود پڑے۔اور بکریوں کو جمع کرنے لگے۔مصرف ایک آدمی گھوڑے پر سوار رہ گیا۔جب ساری بکریاں جمع کر چکے تو ان کو لے کر چلے۔بچہ کیا ساری بکریاں ڈاکو لے گئے ؟ ماں نتھا معصوم محمد ان کے راستے میں کھڑا ہو گیا۔وہ بھلا کیسے لے جانے