ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 14 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 14

۱۴ سے نہیں رویا بلکہ اچھی طرح دودھ پی کر ساری رات آرام سے سویا۔دوسرے دن جب صبح کے وقت قافلہ روانہ ہوا تو وہی کمزور خچر سب سے آگے دوڑی جارہی تھی۔ساتھی عورتوں نے پوچھا۔کیا یہ وہی نہیں جو آتے ہوئے سب سے پیچھے تھی۔آپ نے جواب دیا۔ہے تو وہی۔ساتھی شعور نہیں حیران تھیں کہ کیا ماجرا ہے۔ادھر دونوں میاں بیوی اس بابرکت بچے کے مل جانے پر بے حد خوش تھے۔اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ہوازن قوم کے قبیلہ بنی سعد کی حلیمہ کے گھر کے حالات ہی بدل گئے یہ بکریوں کے ریوڑ میں اضافہ ہوا جب شام کو ان کے جانور چراگاہوں سے لوٹتے تو اتنا دودھ دیتے کہ سارے علاقے میں بھی کسی کے گھر بھی نہ ہوا تھا اس کی چھرا گاہیں سر سبز و شاداب لہلہاتی تھیں۔گھر میں خوش حالی ہوگئی قبیلہ کے لوگ کتنے کہ ہمارے جانور بغیر دودھ کے آتے ہیں۔کیا انہیں چارہ نہیں ملتا۔یوں سارے قبیلہ کو اس بچے کی برکت کا اندازہ ہو گیا۔بچہ اللہ میاں نے با برکت بچے کی شان ظاہر کر دی۔لیکن امی وہ خبر کیسے اتنی تیز بھاگی جا رہی تھی۔ماں اس پر ساری دنیا کا ہر سید معا رستہ بتانے والا۔خدا تعالیٰ کا پیارا نبی جس نے سب کو لے کر خدا کی طرف چلنا تھا، سوار تھا۔وہ کیسے پیچھے رہتا۔اس نے تو آگے ہی ہونا تھا۔وہ دنیا کے نبیوں کا سردار ہے۔اور قوم کا سردار آگے ہی تو چلتا ہے۔اسی لئے وہ خچر سردار کو لے کر آگے آگے ه سیرت ابن ہشام 1 صفحه ۱۱۰ ے سیرت خاتم النبيين جلد 1 صفحہ ۱۲۱