ولادت سے نبوت تک — Page 11
اپنے شہزادے کے ذمہ ساری دنیا کی اصلاح کا کام لگانا تھا۔انسانوں کو ایک خدا کی عبادت کرنے والی تعلیم ملنے والی تھی۔اس طرح ساری دنیا کے انسان ایک خدا کے جھنڈے کے نیچے ایک مذہب کے ماننے والے ایک رسول پر ایمان لانے کی وجہ سے ایک قوم بننے والے تھے جبکہ پہلے آنے والے شہزاد سے تو کسی خاص جگہ کسی خاص قوم وغیرہ میں وہاں کی ضرورت کے مطابق تعلیم دیتے تھے۔لیکن اللہ کے اس پیارے سے شہزادے نے ساری دنیا کو خدا کا پنہ دنیا تھا۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے یہ نشان دکھایا کہ دیکھو میں جب اپنے گھر کی حفاظت کر سکتا ہوں تو جو لوگ میرے شہزادے کو سنائیں گے۔مارنا چاہیں گئے میری تعلیم کو نہیں مانیں گے تو میں ان کو بھی سزادینے کی طاقت رکھتا ہوں۔وہ میرے شہزاد - کے کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکیں گے اور وہ ترقی کرتا جائے گا۔- بچہ پیارے شہزادے کے پیدا ہونے کے بعد کیا ہوا۔ماں سارا خاندان خوشی سے جھوم رہا ہے کیونکہ سب ہی حضرت عبد اللہ کی وفات سے اداس تھے۔وہ سب اپنے چھوٹے بھائی سے بہت پیار کرتے تھے۔سب سے پہلے حضرت عبد المطلب کو حضرت آمنہ نے کہلوایا۔وہ جلدی سے آئے اور اپنے پوتے کو لے کر خانہ کعبہ میں گئے۔وہاں دعا کی لیے خدا کا شکر ادا کیا اور آپ کے نام محمد کا اعلان کیا۔پھر واپس لاکر بچہ ماں کو دے دیا مکہ کے لوگ اس انوکھے نام پر حیران تھے کہ کیا پیارا نام ہے۔ان کے سردار نے بتایا کہ میری خواہش ہے کہ میرے پوتے کی سب تعریف کریں ساتھ له سیرت خاتم النبین 1 صفحہ 119