وحی و الہام

by Other Authors

Page 73 of 76

وحی و الہام — Page 73

73 معنی ہیں اور نبی کریم ﷺ کا مہدی کے بارے میں یہ فیصلہ غلط نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ اپنی مرضی سے نہیں بولتے ، بلکہ جو ارشاد فرمائیں وہ وحی ہوتی ہے اور آپ نے مہدی کے متعلق اس حکم سے اس امر میں اسے انبیاء میں شامل کر دیا ہے۔بالفاظ دیگر حضرت امام شعرائی نے یہ بیان فرمایا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ہمیں یہ بتادیا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے مہدی کی بذریعہ وحی والہام راہنمائی ہوا کرے گی اور مقامِ نبوت پر فائز ہوگا۔(۴) علامہ الوسی اپنی تفسیر میں اس امر کی بزور تردید کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے بعد جبرئیل کا نزول نہیں ہوگا اور نہ وہ وہی لائے گا، پھر وہ فرماتے ہیں اور مسیح فرماتے ہیں: ” وَلَعَلَّ مَنْ نَفيَ الْوَحْيَ عَنْهُ عليه السَّلام بَعْدَ نُزُولِهِ اَرَادَ وَحْيَ التشريع (روح المعانى جزء 22 صفحہ 14 زیرآیت خاتم النبيين ) کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ حضرت عیسی پر نزول کے بعد وحی نہ ہوگی اس سے مراد وہ وحی ہے جونئی شریعت پر مشتمل ہو۔علامہ الوی نے انتہائی بصیرت افروز رہنمائی فرمائی ہے کہ اگر مسیح موعود پر کوئی نئی وحی کی بات کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ تشریعی وحی کی بات کر رہا ہے۔وہ بہر حال بند ہے مگر غیر تشریعی وہی جاری ہے اور مسیح موعود پر لاز ما ایسی وہی ہوگی۔(۵) پھر علامہ ابن الحجر اہتیمی سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا نزول کے بعد حضرت عیسی پر وحی نازل ہوگی یا نہیں؟ تو اس کا جواب انہوں نے حدیث صحیح پر بنیا در کھتے ہوئے نہایت واشگاف الفاظ میں یوں دیا کہ: نَعَمَ يُوحَى إِلَيْهِ وَحْيٌ حَقِيقِيٌّ كَمَا فِي حَدِيْثِ مُسْلِمٍ وَغَيْرِهِ عَنِ