وحی و الہام — Page 64
64 66 أَفَحُكْمَ الْجَاهِلِيَّةِ يَبْغُونَ فِي زَمَان يُحْكُمُ اللهُ بِآيَاتِهِ مَا يَشَاءُ “ کہ وہ لوگ اس زمانہ میں بھی جبکہ اللہ تعالی جو چاہتا ہے اپنی آیات کے ذریعہ محکم کرتا ہے۔جاہلیت کا فیصلہ چاہتے ہیں۔“ اس الہام میں آیت قرآنیہ کا ایک حصہ بھی موجود ہے اور قرآن مجید کے علاوہ الفاظ بھی ہیں۔پھر وہ کچھ اور الہامات یوں درج فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے انہیں فرمایا: يَا مَوْرِدَ الوَارِدَاتِ وَ يَا مَصْدِرَ الْآيَاتِ إِنَّا جَعَلْنَاكَ آيَةٌ للنَّاسِ لعلهم يَرْشُدُونَ - وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ - قُلْتُ يَا رَبِّ! تَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِي وَلَا أَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِكَ إِنْ تُعِذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَ إِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيمُ ،، کہ اے واردات کے مورد ! نشانات کے مصدر ! ہم نے تجھے لوگوں کے لئے نشان بنایا ہے تا کہ وہ ہدایت پائیں لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ، میں نے کہا: اے میرے رب ! تو جانتا ہے جو میرے نفس میں ہے مگر میں نہیں جانتا جو تیرے نفس میں ہے اگر تو انہیں عذاب دے تو وہ تیرے بندے ہیں ( تو ان کا مالک ہے ) اور اگر تو انہیں بخش دے تو تُو بڑا عزت والا اور حکمت والا ہے۔“ اس الہام میں بھی الہامی الفاظ کے ساتھ قرآنی الفاظ بھی ملے ہوئے ہیں۔حضرت خواجہ میر درد پر مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ بھی نازل ہوئیں جو اوامر و نواہی پر مشتمل ہیں: ۱ - وَانْذِرْ عَشِيْرَتكَ الْأَقْرَبِيْنَ ٢ - لَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُنْ فِي ضَيْنِ مِمَّا يَمْكُرُونَ