وحی و الہام — Page 63
63 ترجمہ ہے:۔” یقیناً آج (سے) تو ہمارے حضور بہت تمکنت والا اور قابل اعتماد ہے۔“ حضرت شیخ عبد القادر جیلانی " فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ تجھے اس آیت قرآنی سے مخاطب فرمائے گا۔یعنی وحی فرمائے گا۔(۳) حضرت مجد دالف ثانی رحمۃ اللہ علیہ کو اپنے بیٹے کی پیدائش سے قبل الہام ہوا 66 إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ اسْمُهُ يَحْيى ، مکتوب امام ربانی فارسی جلد دوم صفحہ 136 مطبوعہ دہلی ) یہ سورۃ مریم کی آٹھویں آیت ہے جس کا معنی یہ ہے کہ ہم تجھے ایک ہونہار بچے کی بشارت دیتے ہیں۔جس کا نام گیی ہے چنانچہ حضرت مجد والف ثانی رحمۃ اللہ علیہ کے گھر بیٹا پیدا ہوا۔اس کا نام آپ نے یحیی رکھا۔(۴) خواجہ میر درد صاحب دہلوی اپنے زمانہ کے ایک صوفی بزرگ تھے ، انہوں نے اپنی کتاب ”علم الکتاب“ میں ” تحدیث نعمت“ کے عنوان کے ماتحت اپنے بہت سے الہامات درج کئے ہیں جن میں سے بطور نمونہ کچھ یہاں درج کئے جاتے ہیں۔مثلاً ” وَادْعُهُمْ إِلَى الطَّرِيقَةِ الْمُحَمَّدِيَّةِ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ مِنَ الْآيَاتِ الَّتِي هِىَ الشَّاهِدَاتُ البَيِّنَاتُ عَلى حَقِيتِكَ وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَ هُمْ وَاسْتَقِمْ كَمَا یعنی تو انہیں طریقت محمدیہ کی دعوت دے بذریعہ ان آیات کے جو اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں نازل فرمائی ہیں اور جو واضح گواہ ہیں تیری حقانیت پر، اور تو لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کر اور استقامت اختیار کر جیسے کہ تجھے حکم دیا گیا ہے۔آپ کے اس الہام کے دوسرے الفاظ کے ساتھ قرآنی آیت فَاسْتَقِيمُ كَمَا اُمِرتَ بھی نازل ہوئی۔پھر آپ اپنے بعض الہامات یوں درج کرتے ہیں: