وفات مسیح اور احیائے اسلام — Page 6
لحظہ کے لیے بھی فرض کر لیا جائے کہ حضرت مسیح ناصر کی ابھی تک زندہ ہیں تو ماننا پڑیگا کہ ہمارے نبی نبیوں کے شہنشاہ رسولِ عربی صلی اللہ علیہ وسلم بھی اب تک اس عالم میں تشریف فرما نہیں ہوئے نیظاہر ہے کہ کوئی کلمہ گو با الخصوص ایک احمدی مسلمان اس ناپاک خیال کو ہرگز برداشت نہیں کر سکتا اس کی تو پوری زندگی ہی غیرمسلموں کو مسلمان بنانے اور یہ دُعا کرنے کے لیے وقف ہے کہ ے اس دیں کی شان و شوکت یا رب مجھے دکھا دے سوب جھوٹے دیں مٹا دے میری دعا یہی ہے پس آج مجھے تاریخی حقائق اور واقعاتی شواہد سے ثابت کرنا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کی موت اور اسلام کی زندگی دونوں ہی متوازی صداقتیں ہیں جو سید الگل ، افضل الترسل ، سید الانبیاء سید الاحیاء ، محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور سے لے کہ قیامت تک لازم ومزدم رہیں گی ، اس نقطہ نگاہ سے بلامبالغہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ اسلام کی بنیاد آج سے تیرہ سو سال قبل مسیحیت کے جعلی اور خود ساختہ عقیدہ حیات مسیح کے خلاف جہاد پر رکھی گئی تھی۔اسلام کے شاندار ماضی کا راز بھی اسی علمی جہاد میں مخفی تھا اور اس کا روشن مستقبل بھی اسی کے ساتھ والبستہ ہے۔مجرد خا کی حیم کی پرواز کا قدیم خیال میرے بزرگو اور بھائیو !! یہ خیال کہ کوئی شخص اپنے خاکی جسم کے ساتھ اُڑ کر آسمان پر چلا گیا ایک پرانا خیال ہے جو ایشیا اور یورپ کی اقوام میں ہزاروں برس سے پایا جاتا ہے