وفات مسیح اور احیائے اسلام

by Other Authors

Page 19 of 72

وفات مسیح اور احیائے اسلام — Page 19

14 آواز نہیں گی پھر ایک ہی گلہ اور ایک ہی چرواہا ہو گا ؟ (یوحنا : باب آیت ۱۴ - ۱۶) قرآن مجید نے حضرت مسیح علیہ اسلام کی زندگی کے ایک نہایت اہم اور پوشیدہ دری کو بھی اجاگر کیا ہے اور بتایا ہے کہ آپ کو حادثہ صلیب سے نجات کے بعد چرخ چہارم پر نہیں بلکہ دنیا کے ایک بلند پہاڑی مقام پر پناہ گزین ہونا پڑا تھا چنانچہ فرماتا ہے : وجَعَلْنَا ابْنَ مَرْيَمَ وَاُمَّةَ ايَةً وَاَوَ إلى ربوة ذَاتِ قَرَارٍ ومعين۔(سورة المؤمنون : آیت (۹) وَمَعِيدٌ یعنی ہم نے حضرت عیسی اور اُن کی والدہ کو لہو دیوں کے ہاتھوں سے بچا کر ایک ایسے پہاڑ میں پہنچا دیا جو آرام اور خوشحالی کی جگہ تھی اور مصطفی پانی کے چشمے اس میں باری تھے۔حدیث نبوی اور سفر ہجرت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مسیح ناصرتی کے سفر ہجرت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا : لمان عيسى ابنُ مَرْيَمَ يَسْمَعُ فَإِذَا أَمْسى ال بقل الصَّحْرَاءِ وَيَشْرَبُ مَاءَ القَرَاحِ دکنز العمال جلد ۲ مت طبع اول) یعنی حضرت عیسی ابن مریم علیہ السلام ہمیشہ سیاحت کیا کرتے تھے اور جہاں شام پڑتی تھی جنگل کی سبزیاں کھاتے اور خالص پانی پیتے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی واضح فرمایا کہ اس سیاحت کا حکم انہیں الہام ربانی سے ملا تھا۔چنانچہ حدیث ہے :