وفا کے قرینے — Page 69
حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 69 کس سے سیکھا ہے ؟ مکرم عزیز الرحمن انور صاحب مرے محمود پر تہمت لگانا کس سے سیکھا ہے؟ یہ اپنا نام محسن کش رکھانا کس سے سیکھا ہے؟ مسیح وقت کے در پر نہ جانا کس سے سیکھا ہے؟ مدینہ کا بغاوت گڑھ بنانا کس سے سیکھا ہے؟ خدا کے پاک لوگوں کو ستانا کس سے سیکھا ہے؟ ہے خود اور لوگوں کو ہٹانا کس سے سیکھا ہے؟۔خلیفہ کی نہ بیعت کی خدا سے دور ہو و بیٹھے یہ اب دو دوخلیفوں کا بنانا کس سے سیکھا ہے؟ خلافت تو خدا کی ہے جسے چاہے عطا کر دے خدا کے کام کو خود ہی بنانا کس سے سیکھا۔یا ہے؟ جسے کہتے ہو بچہ تم خدا کا اس پہ سایہ ہے بڑھاتا ہے خدا اس کو گھٹانا کس سے سیکھا ہے؟ ہزاروں شیر اس شیر خدا کے پاس بیٹھے ہیں یہ گیدڑ بھبکیوں سے دل ڈرانا کس سے سیکھا ہے؟ اشاعت نام لے کر ، لیا ہے ٹوٹ دنیا کو پرائے مال کو اپنا بنانا کس سے سیکھا ہے ؟