وفا کے قرینے — Page 61
حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ 61 الوصیت کا معمہ نور دیں حل کر گئے جو وصیت اپنے جیتے جی مکمل کر گئے بات کہہ دینا لگا کر اپنی عادت میں نہیں چوٹ کرنا چھیڑنا ناحق طبیعت میں نہیں دیکھ کر مکروہ چُپ رہنا بھی فطرت میں نہیں جو کہتے ہیں خلافت الوصیّت میں نہیں اک جماعت اور خلیفہ دو یہ نقشہ خوب ہے اک نیام اس میں دو تلواریں یہ حربہ خوب ہے جب خلافت ہی سرے سے الوصیت میں نہ تھی یا کہو اس کی ضرورت احمدیت میں نہ تھی شرط وحدت اور اخوت کی جماعت میں نہ تھی یا جماعت کی ضرورت ایسی صورت میں نہ تھی کوئی پوچھے کیوں بنائے دو خلیفے نام کے ہے غضب کی بات بندے ہو گئے اوہام کے قادیاں میں بیٹھ کر لڑتے جھگڑتے کچھ نہ تھا رہ کے دار الامن میں بنتے بگڑتے کچھ نہ تھا بحث کرتے رائے دیتے اور لڑتے کچھ نہ تھا اختلاف رائے کی صورت میں اڑتے کچھ نہ تھا