وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 349 of 508

وفا کے قرینے — Page 349

حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی 349 یاد تیری ہمدم شام و سحر ہے آج بھی مکرم جنرل ڈاکٹر محمودالحسن صاحب نظیم ' صنعت توشیح میں ہے جس کے ہر شعر کے مصرع اولیٰ کا حرفِ اول لینے سے ممدوح کا نام یعنی مرزا طاہر احمد برآمد ہوتا ہے۔م منبع علم و عمل اور پیکر صدق و صفا ذات پر تیری رہا ہر آن فیضانِ خدا ر روشنی علم و عمل کی تیرگی میں ، تجھ سے تھی عزم و استقلال کا پیکر تھی تیری زندگی ز زندگی جہد مسلسل سے عبارت تھی تری معترف خُلق و مروت کے ہیں تیرے غیر بھی ا آدمی کو آدمیت آشنا تو نے کیا آشتی کا آندھیوں میں کر دیا روشن دیا ط طاہر و محمود تیری ہر ادا ہر بات تھی مربع خلق خدائے پاک تیری ذات تھی ا آشنا رمز حقیقت سے کیا تو نے ہمیں گامزن راہِ وفا پر کر دیا تو نے ہمیں