وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 345 of 508

وفا کے قرینے — Page 345

حضرت خلیفة المسیح الرابع رحم اللہ تعالی 345 بہار احمدیت کو خزاں سے دور سے دور رکھ یارب الی صحن احمد پھر گل و گلزار ہو جائے! جو پتھر مارنے آئے تھے اب ہمراہ چلتے ہیں تعجب! اتنی الجھی راہ یوں ہموار ہو جائے! ترا حسن تکلم دیکھ کر دل سے دعا نکلی ہر اک خادم خدایا تجھ سا خوش گفتار ہو جائے! نچھاور تجھ پہ اے آقا عقیدت کے یہ چند آنسو خوشا اے دل خلوص و جذب کا اظہار ہو جائے ! مکرم عبید اللہ علیم صاحب بس ایک لو میں اسی لو کے گرد گھومتے ہیں جلا رکھا ہے جو اس نے دیا ہمارے لئے وہ نور نور دمکتا ہوا سا اک چہرہ دہ آئینوں میں حیا ہی حیا ہمارے لئے وہ