وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 319 of 508

وفا کے قرینے — Page 319

حضرت خلیفة المسیح الرابع رحم اللہ تعالی 319 حشر تک ہم میں خلافت رہے قائم یا رب مکرم میرمبشر احمد طاہر صاحب آنے والے کا بلندی پہ ہے تارا یارب جانے والا بھی بہت ہم کو تھا پیارا یارب دیکھ لی ہم نے تیری الفت و شفقت یار مل گیا وقت پہ ہی تیرا سہارا یارب طاہر احمد کو بنایا ہے خلیفہ تو نے خوب ہے دوسری قدرت کا نظارہ یارب بڑھتے جائیں گے ترے فضل و کرم سے لاریب بہتا جائے گا یونہی وقت کا دھارا یارب جب کبھی آیا کڑا وقت یا کوئی مشکل تیرے بندوں نے ہے تجھ کو ہی پکارا حسن و احساں میں نہ تھا جس کا نظیر ثانی مل گیا اس کا ہی اک راج دلارا یارب ہم کریں اس کی مدد اپنی دعاؤں سے مدام اس کو ملتا رہے ہر آن سہارا یارب