وفا کے قرینے — Page 318
حضرت خلیفة المسیح الرابع رحم اللہ تعالی 318 سلام اُس پر وضاحت جس کی ہے تقریر کا خاصہ بلاغت کا ہے اک اعلیٰ نمونہ جس کا ہر جملہ سلام اُس پر جسے قرآن سے ہے عشق لاثانی احادیث نبیؐ سے جس کو اک نسبت ہے روحانی سلام اُس پر خدا سے جس کا اک زندہ تعلق ہے وہ جس کی خاک پا پر میرا ہر ذرہ تصدق ہے سلام اُس میرے آقا پر کہ طاہر نام ہے جس کا محمد مصطفیٰ کے دیں کی خدمت کام ہے جس کا مکرم عبدالسلام اسلام صاحب کئی اسرار پوشیدہ ہیں بطن علم و عرفان میں پر ان کو کھلونے والا تو ہی اک راز داں بھی تھا