وفا کے قرینے — Page 293
حضرت خلیفة المسیح الثالث رحم الله تعالی 293 حکم رب سے اس نے پایا ، چل دیا سوئے ارم لینے کو اسکے قدم در پر کھڑا رضوان تھا اس کے جانے سے بپا اک زلزلہ ایسا ہوا پہر صدمہ غم سے ہر اک مومن بنا بے جان تھا دل مضطر خدا آیا اُتر دفع غم کے واسطے پیدا کیا سامان تھا حافظ قرآں گیا اور آگیا صاحب قراں وقت لطف حق سے درد اور غم کا بنا درمان تھا پر پورا ہوا تھا وعدہ استخلاف کا مؤمنین و صاحین ہوا احسان تھا عاجز ناکارہ وہ پر تھا شفیق و مہرباں پر یہ اس قدر کہ محو دل سے باپ کا احسان تھا