وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 226 of 508

وفا کے قرینے — Page 226

حضرت خلیفة المسیح الثالث رحم اللہ تعالی 226 روشنی شمع خلافت کی ہمارے دل میں ہے مکرم عبدالمنان ناہید صاحب اک تپش سوز محبت کی ہمارے دل میں ہے گویا اک تصویر جنت کی ہمارے دل میں ہے ختم کر دے گی جہاں سے جہل کی تیرہ شمی جو کرن نورِ حقیقت کی ہمارے دل میں ہے آفتاب صدق آئے گا کمالِ اَوج پر ابتدا صبح سعادت کی ہمارے دل میں ہے ایک دن سارا جہاں درد آشنا ہو جائے گا وہ گسک دردِ محبت کی ہمارے دل میں ہے لوگ کیا جانیں گے اس کو لوگ کیا سمجھیں اسے قدر جو ختم نبوت کی ہمارے دل میں ہے تیرگی میں قافلے اپنے بھٹک سکتے نہیں! روشنی شمع خلافت کی ہمارے دل میں ہے