وفا کے قرینے — Page 222
حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحم الله تعالی 222 نعمت حق تھی خلافت کی قبا آج کے دن حق سے ملت کو ملی روح بقا آج کے دن آج بے چین ہے دُنیا کسی وحدت کے لئے جنت صبر و سکوں، امن کی دولت کے لئے دل تڑپتے ہیں کسی رشتۂ الفت کیلئے یچ جو پوچھو تو ہیں بے تاب خلافت وہ خلافت کہ جو ہے جلوہ نما آج کے دن حق سے ملت کو ملی روح بقا آج کے دن