وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 221 of 508

وفا کے قرینے — Page 221

حضرت خلیفة المسیح الثالث رحم اللہ تعالی 221 یوم خلافت کے موقع پر مکرم عبدالسلام اختر صاحب ایم اے دیدہ و دل نہ ہوں کیوں نغمہ سرا آج کے دن حق سے ملت کو ملی رُوح بقا آج کے دن جب ہوئے مہدی موعود نگاہوں سے نہاں سایہ لطف سے محروم ہوئے پیر و جواں اک ستم زار ہوئی گردشِ انداز جہاں دل تڑپتا تھا کہ پائیں گے کہاں جائے اماں مرہم زیست ہوا ہم کو عطا آج کے دن حق سے ملت کو ملی روح بقا آج کے دن ہم نے جو پائی عطا ، حق کی عنایت ہی تو تھی باعث امن و اماں ایک ہی نعمت ہی تو تھی جاگ اٹھی جس سے نظر، موج سعادت ہی تو تھی جس سے روشن ہوئے دل، شمع خلافت ہی تو تھی