وفا کے قرینے — Page 193
حضرت خلیفہ امسیح الثالث رحمه الله تعالی 193 خلافت کے بغیر اے قومِ احمد نہ دنیا ہے نہ عقبی ہے نہ دیں ہے اک پیر و جوان احمدیت خلافت کے چمن کا خوشہ چیں ہے بھٹک سکتا نہیں وہ راہ حق سے خلافت وہ جس سے غلبہ حق ہے مقدر پر جسے کامل یقیں ہے خلافت کا نظام بہتریں ہے کیا ہے متحد قوموں کو جس نے عالمگیر مرے ہمدم یہ وہ حبل متیں ہے فیضان خلافت بفیض رحــمـة لـلـعـالـمـيـں ہے یہ ہے زندہ نشاں زندہ خدا کا مقابل یہ بے شک آية للعالمین ہے ہمارے لا کے دکھلا نظام ایسا اگر دیکھا کہیں ہے رسالہ الوصیت پڑھ کے دیکھو وہاں ذکر خلافت بالیقیں ہے