وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 181 of 508

وفا کے قرینے — Page 181

حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ 181 خدا حافظ پیمان وفا مکرم ارشاد احمد شکیب صاحب ضائع ہم آپ کا پیغام نہ ہونے دیں گے سرنگوں پرچم ایمان نہ ہونے دیں گے دام مرنگ زمیں لاکھ بچھائے باطل طائر دل کو تہہ دام نہ ہونے دیں گے اپنے اعمال کی تقویٰ رکھیں گے بنا دعوتِ فسق کبھی عام نہ ہونے دیں گے بڑھتے جائیں گے سوئے منزل مقصود مگر راہ میں سست بھی گام نہ ہونے دیں گے خدمت دیں کے عوض نفس کو اپنے ہرگز ہم بھی طالب انعام نہ ہونے دیں گے آپ کے فیض سے چمکا ہے جو مہر انور اسے زیب رخ شام نہ ہونے دیں گے لاکھ طوفان اٹھیں ظلم کے لیکن دل کو ناشکیب آپ کے خدام نہ ہونے دیں گے آر ہم بھی سے عہد جو باندھا ہے وہ انشاء اللہ رسوا سر عام نہ ہونے دیں گے