وفا کے قرینے — Page 171
حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ 171 یہ تفسیریں یہ تحریریں یہ خطبے اور تقریریں فصاحت ہے بلاغت ہے مالِ خوش بیانی ہے خدا تجھ کو بصارت دے تو اس کے نور کو پالے یہی تو مصلح موعود رحمت کی نشانی ہے مرا شافی امام پاک کو کامل شفا بخشے بسرعت دور ہو جو آج ضعف و ناتوانی ہے سنیں پھر شوق جلسہ گاہ میں تقریر جاں پرور ہمیشہ جس میں دیکھی اس نے دریا کی روانی ہے مکرم قریشی عبدالرحمن صاحب عُمر بھر جو کفر کی یلغار سے لڑتا رہا بے نیاز بیش و کم ہو کر بھی جو بڑھتا رہا جس نے قرآں کے خزانوں کو بکھیرا ہر طرف ظلمتیں چھٹتی گئیں دیکھا سویرا ہر طرف