وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 159 of 508

وفا کے قرینے — Page 159

حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ 159 مکرم عبدالحمید شوق صاحب مسیح پاک کے فرزند کا دور خلافت ہے یہ عرصہ غیر معمولی صداقت کی علامت ہے خدا کے فضل سے یہ دور دور کامرانی ہے اُسی کی مہربانی ہے اسی کی یہ عنایت ہے شہادت دے رہی ہے صاف استخلاف کی آیت کہ ملت کو خلافت کی ہمیشہ ہی ضرورت ہے خلافت ہی سے وابستہ ترقی ہے جماعت کی یہی تو کاروانِ دین کی اصلی قیادت ہے مساجد بن گئیں دُنیا کے کتنے ہی ممالک میں جہاں ہر اسود و احمر کا نُورِ دل عبادت ہے تراجم ہو گئے قرآن کے اکثر زبانوں میں خدا کے دین کی اقصائے عالم میں اشاعت ہے ہزاروں ابتلا آئے مگر بگڑا نہ کچھ اپنا حقیقت میں خلافت کی دعاؤں کی یہ برکت ہے ابھی تک دمجلس عرفان، یادوں سے نہیں اُتری یہ نقشہ میری ساری عمر کا سامانِ راحت ہے زمانہ بھر میں کیوں نہ شوق بجتا دین کا ڈنکا جناب میرزا محمود احمد کی خلافت ہے