وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 156 of 508

وفا کے قرینے — Page 156

حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ 156 راہیں ہجوم افکار کا ، جہد مسلسل اور کٹھن ر پھر بھی طبیعت کی بناشت اس کو حاصل تھی نظیر حسن و احسانِ مسیح و مهدی دوراں تھا جس کی ذریت اس کی شباہت اس کو حاصل تھی مصائب سے وہ کھیلا اور طوفانوں سے ٹکرایا نہ اس کے عزم میں اور حوصلے میں ایک فرق آیا المی روح پر اس کی صدا نوروں کی بارش ہو جماعت پہ بھی اس کی تیرے فضلوں کا رہے سایہ مکرم عبدالسلام صاحب اختر فکرو نظر کو طلعت خورشید بخش کر تاروں کو گردِ راہ بناتے ہوئے گیا قطروں کو دے کے قلزم طغیانِ زندگی ذروں کو مہر و ماہ بناتے ہوئے گیا اک وادی حقیر میں آیا مگر اُسے اک بخت نگاہ بناتے ہوئے گیا