وفا کے قرینے — Page 129
حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 129 مقام خلافت مکرم ملک نذیر احمد صاحب خلافت ظل رحمانی خلافت نور یزدانی خلافت سر جمیعت خلافت روح ایمانی خلافت سے ہوئی قائم جہاں میں شانِ انسانی زمانہ میں ہوا اس سے ظہور قدرت ثانی اسی کے دم سے مسلم کو خدا نے زندگی بخشی اُٹھایا خاک سے ذروں کو اور تابندگی بخشی خلافت در حقیقت باعث تکوین عالم ہے یہی وہ نور ہے جو موجب جو موجب تخلیق آدم ہے مزین دست انسانی ہے جس سے یہ وہ خاتم ہے جو اس حلقے میں داخل ہوا اسے دنیا میں کیا غم ہے خلافت ہی سے دنیا میں ہمارا بول بالا ہے اسی کے فیض سے ہر سو زمانے میں اُجالا ہے مسلمانوں کی جس سے شان قائم ہے خلافت ہے جہاں میں جس سے اپنی آن قائم ہے خلافت ہے تن مسلم میں جس سے جان قائم ہے خلافت ہے وہ جس سے عظمت ایمان قائم ہے خلافت ہے