وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 128 of 508

وفا کے قرینے — Page 128

حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 128 خلافت مکرم مبشر احمد صاحب را جیکی خلافت سر ہستی ہے خلافت راز قدرت ہے خلافت روح مذہب ہے خلافت جانِ ملت ہے خلافت اہل ایماں کیلئے بارانِ رحمت ہے خلافت نوع انساں کیلئے سامانِ وحدت ہے خلافت ہے ہدایت کیلئے تکمیل کا باعث خلافت ہے شریعت کیلئے تعمیل کا باعث خلافت حق تعالیٰ کی محبت کا نشاں سمجھو خلافت کی اطاعت میں حیاتِ جاوداں سمجھو خلافت ہی میں پوشیدہ متاع آسماں سمجھو خلافت ہی سے وابستہ نجات دو جہاں سمجھو غرض جب بھی کبھی اس دور کا آغاز ہوتا ہے نیا ساقی، نئی محفل ، نیا انداز ہوتا ہے مداوائے ضلالت ہیں تو ہم اہلِ خلافت ہیں شناسائے مشیت ہیں تو ہم اہلِ خلافت ہیں نگہدار نبوت ہیں تو ہم اہلِ خلافت ہیں ہما دار خلافت ہیں تو ہم اہلِ خلافت ہیں یہ سب شیرازہ ظلمت پریشاں ہونے والا ہے کوئی دم میں طلوع صبح تاباں ہونے والا ہے