وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 123 of 508

وفا کے قرینے — Page 123

حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 23 123 احساس فرض مکرم عبدالمنان ناہید صاحب تخمیر را ہے اسپ وقت کی یہ برق رفتاری یہ ساعت جو میسر آج آئی پھر نہ آئے گی یہ مکن ہے اسیروں کے جہاں میں رستگار آئیں مگر محمود کی فرمانروائی پھر نہ آئے گی بہاریں اور بھی آتی رہیں گی اس گلستاں پر مگر بلبل کی یہ رنگیں نوائی پھر نہ آئے گی میان میکدہ چلتا رہے گا دور ہے دور مے لیکن میرے ساقی کی طرز دلربائی پھر نہ آئے گی عزیز و قدر جانو زندگی کے لمحے لمحے کی عزیز و وقت کی نغمہ سرائی پھر نہ آئے گی کہاں پہنچا ہے دن ڈھلتے ہوئے سائے ذرا دیکھو کرن اک بار جو ہے مسکرائی پھر نہ آئے گی قسم ہے سورۃ و العصر نازل کرنے والے کی یه دولت آج گر ہم نے گنوائی پھر نہ آئے گی کیسے معلوم کب تھک کر دِل بیمار رک جائے یہ ناممکن ہے پیارو وقت کی رفتار رک جائے