وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 83 of 508

وفا کے قرینے — Page 83

حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 83 فغان درویش در فراق حضرت مصلح موعود و دیگر بزرگان قادیان مکرمہ حضرت سیدہ نواب مبار که بیگم صاحبہ جو دور ہیں وہ پاس ہمارے کب آئیں گے ؟ دل جن کو ڈھونڈتا ہے وہ پیارے کب آئیں گے؟ ہر دم لگی ہوئی ہے سر راہ پر نظر آخر ہماری آنکھ کے تارے کب آئیں گے ؟ یا رب ہمارے شاہ کی بستی اداس ہے اس تخت گاہ کے راج دلارے کب آئیں گے؟ لپ پر دعا ہے تیرے کرم پر نگاہ ہے عاشق ترے حبیب ہمارے کب آئیں گے؟ جو سر کو ختم کئے تری تقدیر کے حضور تیری رضا کو پا کے سدھارے کب آئیں گے؟ کب راہ ان کی تیرے فرشتے کریں گے صاف کب ہوں گے ایسی کے اشارے؟ کب آئیں گے؟ جو ٹوٹ کر گئے ہیں اسی آسمان سے پھر لوٹ کر ادھر وہ ستارے کب آئیں گے ؟