وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 76 of 508

وفا کے قرینے — Page 76

حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ 76 اک جوان تحریک دعائے خاص مکرمہ حضرت سیدہ نواب مبار که بیگم صاحبہ منحنی اُٹھا اُٹھا بعزم استوار اشکبار آنکھیں لبوں پر عہد راسخ دل نشیں الفاظ بھر آئی ہوئی آواز میں! کرب و غم میں بھی نمایاں عزم و ایمان و یقیں میں کروں گا عمر بھر تکمیل تیرے کام کی میں تری تبلیغ پھیلا دوں گا برروئے زمیں زندگی میری کٹے گی خدمت اسلام میں وقف کر دوں گا خدا کے نام پر جانِ حزیں یہ ارادے اور اتنی شان ہمت دیکھ کر اُس گھڑی بھی محو حیرت ہو رہے تھے سامعیں درد میں ڈوبی ہوئی تقریر سُن سُن کر جسے لوگ روتے تھے ملائک کہہ رہے تھے آفریں چشم ظاہر میں سے پنہاں ہے ابھی اس کی چمک تیری قسمت کا ستارا بن چکا ماہِ مبیں