اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page 68 of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page 68

اسوۃ انسان کامل 68 رسول اللہ کی محبت الہی و غیرت توحید دعاؤں میں شامل کرتے تھے۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ وَالْعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ ، اللهُمَّ اجْعَلْ حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِى وَمَالِي وَأَهْلِي وَمِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ ”اے اللہ میں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں اور اُس کی محبت بھی جو تجھ سے محبت کرتا ہے۔میں تجھ سے ایسے عمل کی توفیق مانگتا ہوں جو مجھے تیری محبت تک پہنچا دے۔اے اللہ ! اپنی اتنی محبت میرے دل میں ڈال دے جو میری اپنی ذات، میرے مال ، میرے اہل اور ٹھنڈے پانی سے بھی زیادہ ہو۔“ ( ترمذی )8 مگر محبت الہی کی جو دعا آپ نے سکھائی وہ حضرت داؤد کی دعا سے کہیں جامع اور بلیغ ہے۔آپ اپنے مولیٰ کے حضور عرض کرتے :۔اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يَنْفَعُنِى حُبُّهُ عِندَكَ اللَّهُمَّ مَا رَزَقْتَنِي مِمَّا أُحِبُّ فَاجْعَلْهُ قُوَّةٌ لِى فِيْمَا تُحِبُّ، وَمَازَوَيْتَ عَنِى مِمَّا أُحِبُّ فَاجْعَلْهُ فَرَاغَالِي فِيْمَا تُحِبُّ ”اے اللہ ! مجھے اپنی محبت عطا کر اور اُس کی محبت جس کی محبت مجھے تیرے حضور فائدہ بخشے۔اے اللہ ! میری دل پسند چیزیں جو تو مجھے عطا کرے ان کو اپنی محبوب چیزوں کے حصول کے لئے قوت کا ذریعہ بنا دے۔اور میری وہ پیاری چیزیں جو تو مجھ سے علیحدہ کر دے ان کے بدلے اپنی پسندیدہ چیزیں مجھے عطا فرما دے۔(ترندی) 9 جس سے محبت ہو اس کی ہر چیز سے بھی پیار ہو جاتا ہے، جب سال کی پہلی بارش ہوتی تو رسول اللہ ا سے ننگے سر پر لیتے اور فرماتے ہمارے رب سے یہ تازہ نعمت آتی ہے اور سب سے زیادہ برکت والی ہے۔(کنز ) 10 رسول کریم کی عبادات اور اعمال پر توحید کی گہری چھاپ تھی۔آپ نماز کا آغاز ہی اس دعا سے کرتے تھے۔وَجَّهُتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفاً وَّ مَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ۔( الانعام:80) میں نے موحد ہو کر اپنی تمام توجہ اس ذات کی طرف پھیر دی جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔(نسائی ) 11 چنانچہ رسول کریم نے شرک کی مختلف شکلوں اور باریک راہوں سے بھی روکا۔آپ نے ریا کاری کو شرک قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ جو شخص نماز میں ریا کرتا ہے وہ بھی شرک کا مرتکب ہوتا ہے۔(احمد )12 حضرت شداد بن اوس کہتے ہیں میں نے عرض کیا یا رسول اللہ آپ کی امت بھی آپ کے بعد شرک کرے گی ؟ فرمایا ہاں وہ سورج، چاند ، پتھر یابت کی پرستش تو نہیں کریں گے مگر اپنے اعمال میں دکھاوا کریں گے۔( احمد ) 13 اسی طرح آپ نے فرمایا کہ اللہ فرماتا ہے میں شرک کرنے والوں کے شرک سے سب سے زیادہ بے نیاز ہوں۔جو