اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page 533 of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page 533

اسوہ انسان کامل 533 نبی کریم کا شاندار حلم لوگوں کو جو کچھ عطا کیا گیا ہے اس میں سے سب سے بہتر کیا ہے؟ آپ نے فرمایا اچھے اخلاق سب سے بہتر عطیہ الہی ہیں۔(ابن ماجہ )5 رسول اللہ نے دو آدمیوں کو باہم جھگڑتے دیکھا، ایک کی آنکھیں سرخ اور رگیں پھولی ہوئی تھیں۔رسول کریم نے فرمایا۔مجھے ایک کلمے کا پتہ ہے اگر یہ شخص پڑھ لے تو اس کا غصہ دور ہو جائے گا اور وہ ہے۔اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِیم۔یعنی میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں راندے ہوئے شیطان سے۔( بخاری )6 حضرت ابوذر بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ہمیں فرمایا کرتے تھے جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے اور وہ کھڑا ہو تو بیٹھ جایا کرے اگر غصہ دور ہو جائے تو ٹھیک ورنہ وہ لیٹ جائے۔(ابو داؤد 7 ) اسی طرح فرمایا کہ نرم روی اور دھیما پن ہر کام میں ہونا چاہئے ، سوائے آخرت کے نیک کام کے کہ وہ جلدی کر لینا چاہئے۔(حاکم) 8 حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ ایک شخص بول بول کر رسول اللہ کا کان کھا گیا ہو اور رسول اللہ نے اس سے رخ پھیرا ہو۔وہ شخص ہی آخر تھک ہار کر اپنا منہ پرے ہٹاتا تھا اور یہ بھی کبھی نہیں دیکھا کہ کسی شخص نے رسول اللہ کا ہاتھ پکڑا ہو اور آپ نے ازخود اس کا ہاتھ چھوڑ دیا ہو یہاں تک کہ وہ شخص خود آپ کا ہاتھ چھوڑ دے۔(ابوداؤں) حلم کا خلق رسول اللہ ﷺ کی خاص شان تھا۔رسول اللہ کے نواسے حضرت امام حسین اپنے ماموں ہند بن ابی ہالہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم دنیا کی کسی بات کی وجہ سے کبھی غصہ میں نہ آتے تھے۔البتہ ناحق ظلم کی کوئی بات ہوتی تو پھر آپ کے غصہ کے آگے کوئی چیز نہ ٹھہر سکتی تھی اور اس کی سزا آپ ضرور دیتے تھے لیکن اپنی ذات کے لئے کبھی غصہ آیا نہ کبھی بدلہ لینا پسند کیا۔(ترمذی) 10 رسول اللہ کی نبوت کی نشانی حلم رسول اللہ کی وہ خاص علامت تھی۔جس کے بارہ میں تو رات میں پہلے سے پیشگوئی موجود تھی۔چنانچہ ایک یہودی زید بن سعنہ آپ کا علم آزمانے کے بعد آپ پر ایمان لے آیا اور حلم کے معنے عملی رنگ میں کھل کر دنیا کے سامنے آئے۔یہ واقعہ بہت دلچسپ ہے۔حضرت عبد اللہ بن سلام ایک یہودی عالم تھے جن کو قبول اسلام کی سعادت عطا ہوئی۔آپ بیان فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے جب زید بن سعنہ کو ہدایت دینے کا ارادہ فرمایا تو زید نے کہا۔میں نے نبوت کی تمام علامات رسول کریم کے چہرے میں پہچان لی ہیں سوائے دو علامتوں کے جو ابھی تک خود آزما کر نہیں دیکھیں۔ایک یہ کہ اس نبی کا علم ہر جاہل کی جہالت پر غالب آئے گا دوسرے جہالت کی شدت اسے علم میں اور بڑھائے گی۔زید آپ کے حلم کے امتحان کی خاطر اکثر جا کر آپ کی مجالس میں بیٹھتا۔ایک روز رسول اللہ علی بن ابی طالب کے ساتھ باہر نکلے۔ایک بدو نے آکر