اسوہء انسانِ کامل — Page 359
اسوہ انسان کامل 359 نبی کریم کا مصائب پر صبر فرمایا کہ مجھ اکیلے کو تمہارے دو آدمیوں کے برابر سخت بخار کی تکلیف ہے۔میں نے عرض کیا پھر آپ کو اجر بھی دہرا ملے گا۔فرمایا ہاں پھر فرمانے لگے کہ ایک مسلمان کو جب تکلیف یا بیماری پہنچتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی خطائیں اس طرح معاف کر دیتا ہے جیسے درخت کے پتے گرتے ہیں۔( بخاری ) 10 صبر جمیل کی تلقین اور پاک نمونہ ہمارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفی " کا جتنا بڑا مقام تھا اسی مناسبت سے آپ پر ابتلاء بھی آئے۔دین کی راہ میں کفار اور مشرکین کے دکھ بھی آپ نے سہے۔عزیزوں، پیاروں کی موت فوت کے صدمے بھی کمال صبر سے برداشت کئے۔اپنے بچے غلاموں کو بھی اسی صبر جمیل کی تعلیم دی۔چنانچہ نومسلم خواتین سے عہد بیعت لیتے ہوئے آپ یہ الفاظ بھی دوہراتے تھے کہ وہ مصیبت یا صدمہ کے وقت اپنا چہرہ نہیں نوچیں گی ، نہ ہی ہلاکت کی بددعا اور واویلا کریں گی۔نہ گریبان پھاڑیں گی۔اور نہ ہی بال بکھیر کر بین کریں گی۔(ابوداؤد ) 11 اسی طرح رسول کریم نے فرمایا ” جب کسی کا بچہ فوت ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے تم نے میرے بندے کے بیٹے کی روح قبض کر لی ؟ وہ کہتے ہیں ہاں۔اللہ فرماتا ہے تم نے اس کے دل کا ٹکڑا چھین لیا؟ وہ کہتے ہیں ہاں۔اللہ فرماتا ہے میرے بندے نے کیا کہا؟ فرشتے کہتے ہیں وہ تیری حمد کرتا تھا اور انا للہ کہہ کر تیری رضا پر راضی تھا۔اللہ فرماتا ہے۔میرے بندے کیلئے جنت میں گھر بناؤ اور اسکا نام ” بیت الحمد رکھو۔“ ( ترندی )12 نبی کریم اس بات پر فخر کرتے تھے کہ میری امت کو مصیبت کے وقت انا للہ کہ کر اللہ کی رضا پر راضی ہونے کے اظہار کا جو سلیقہ دیا گیا ہے یہ مقام اور کسی امت کو اس سے پہلے نہیں دیا گیا۔( ہیمی ) 13 حضرت ام المؤمین ام سلمہ بیان کرتی ہیں کہ جب میرے شوہر ابوسلمہ فوت ہوئے تو میں نے ارادہ کیا کہ پرانے رواج کے مطابق انکا ایسا ماتم کرونگی کہ دنیا یا در کھے گی۔میں اس کے لئے تیار ہوکر بیٹھ گئی۔ایک اور عورت بھی ماتم اور بین میں میری مدد کیلئے آگئی۔اتنے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا کہ تم اس گھر میں شیطان کو داخل کرنا چاہتی ہو جس سے اللہ نے شیطان نکال دیا۔اُم سلمہ پر اس نصیحت کا ایسا گہرا اثر ہوا کہ وہ کہتی ہیں کہ میرا رونا بند ہو گیا اور میں روہی نہیں سکی۔( مسلم ) 14 حضرت ام سلمہ کہتی ہیں مجھے رسول اللہ نے فرمایا تھا کہ تم دعا کرو اللہ تعالیٰ تمہیں اس مصیبت کا بہتر بدلہ دے۔میں سوچتی تھی کہ ابوسلمہ سے بہتر کون ہوگا لیکن جب اللہ تعالیٰ نے نبی کریم سے عقد کروا دیا تو مجھے اس دعا کی قبولیت کی سمجھ آئی۔(مسلم) 15 ایک دفعہ نبی کریم ﷺ ایک عورت کے پاس سے گزرے ، جو ایک قبر کے پاس بیٹھی رو رہی تھی۔آپ نے اسے