اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page 322 of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page 322

322 نبی کریم کا انفاق فی سبیل اللہ اور جود وسخا اسوہ انسان کامل نہیں ڈرتے کہ اس ذخیرہ سے جہنم کی آگ بھڑکائی جائے گی ؟ پھر آپ نے بلال کو نصیحت فرمائی کہ اے بلال خدا کی راہ میں خرچ کرتے چلے جاؤ اور افلاس سے مت ڈرو۔(طبرانی) 40 حضرت موسیٰ بن انس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کبھی کسی چیز کا مطالبہ نہیں کیا گیا مگر آپ نے وہ عطا فرما دی۔( مسلم )41 حضرت سعد بن ابی وقاص کہتے ہیں کہ رسول کریم نے کچھ لوگوں کو مال عطا کیا اور ایک شخص کو چھوڑ دیا جو مجھے بہت پیارا تھا۔میں نے حضور کی خدمت میں عرض کیا کہ آپ نے فلاں شخص کو مال نہیں دیا، میرے خیال میں تو وہ مومن ہے۔حضور نے فرمایا (مومن) یا مسلمان؟ آخر میں سعد کے اصرار پر فرمایا ”اے سعد! میں ایک شخص کو دیتا ہوں اور دوسرا شخص ( جسے میں نہیں دیتا ) مجھے زیادہ محبوب ہوتا ہے۔مگر میں اس اندیشہ سے دیتا ہوں کہ نہ دینے سے کہیں اُس کو ایسی ٹھوکر نہ لگے جس کے نتیجہ میں اللہ اُسے آگ میں گرا دے۔“ (بخاری) 42 ایک دفعہ آپ کے پاس ایک شخص یا، آپ نے بکریوں سے بھری ایک وادی اسے عطا فرما دی۔(مسلم 43) اس نو مسلم عرب سردار نے آپ سے وادی کے درمیان زمین کا بھی مطالبہ کیا تھا۔آپ نے زمین کی چراگاہیں اور بکریوں کے ریوڑ سمیت سب کچھ اسے یہ کر دیا۔یہ واقعہ اس کے لئے معجزے سے کم نہ تھا۔وہ شخص اپنی قوم کی طرف واپس لوٹا تو اس حیرت انگیز تاثر کا اظہار کئے بغیر نہ رہ سکا کہ اے میری قوم! تم سب مسلمان ہو جاؤ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم تو اتنا دیتے ہیں کہ فقر وفاقہ سے بھی نہیں ڈرتے۔( بیشمی )44 فتح مکہ اور فتح حنین کے بعد بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جو دو کرم کے حیرت انگیز نظارے مفتوح قوم نے بھی دیکھے۔یہ انعام واکرام تالیف قلب کی خاطر تھا۔ابن شہاب زہری بیان کرتے ہیں کہ فتح مکہ کے بعد حنین کے معرکہ میں مسلمانوں کو فتح ہوئی۔اس موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صفوان بن امیہ کوسو اونٹ عطا فرمائے، پھر سو اونٹ دیئے ، پھر سو اونٹ دیئے۔( گویا تین صد اونٹ عطا فرمائے ) صفوان خود کہا کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جب یہ عظیم الشان انعام عطا فر مایا اس سے پہلے آپ میری نظر میں سب دنیا سے زیادہ قابل نفرت وجود تھے لیکن جوں جوں آپ مجھے عطا فرماتے چلے گئے ، آپ مجھے محبوب ہوتے چلے گئے یہاں تک کہ آپ مجھے سب دنیا سے زیادہ پیارے ہو گئے۔(مسلم) 45 اسی طرح سردار مکہ ابوسفیان، ان کے بیٹے معاویہ اور ایک اور قریشی سردار حارث بن ھشام کو بھی آپ نے سوسو اونٹ عطا فرمائے۔بعض روایات کے مطابق یہ کل ساٹھ افراد تھے جن کو آپ نے تالیف قلب کی خاطر انعام واکرام سے نوازا۔( عیاض ) 46 غزوہ حنین میں بنو ہوازن کے چھ ہزار لوگ قیدی ہوئے تھے۔اہل حسنین یہ درخواست لے کر آئے کہ ان کو آزاد کر دیا جائے۔یہ غلام تقسیم ہو چکے تھے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے مشورہ کیا اور انہیں تحریک فرمائی کہ ان غلاموں کو