اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت — Page 88
صلى الله میں خوب جانتا ہوں کہ ہماری جماعت اور ہم جو کچھ ہیں اس حال میں اللہ تعالیٰ کی تائید اور اس کی نصرت ہمارے شامل حال ہو گی کہ ہم صراط مستقیم پر چلیں اور آنحضرت ﷺ کی کامل اور سچی اتباع کریں۔قرآن شریف کی پاک تعلیم کو اپنا دستور العمل بناویں اور ان باتوں کو ہم اپنے عمل اور حال سے ثابت کریں نہ صرف قال سے۔اگر ہم اس طریق کو اختیار کریں گے تو یقین یا درکھو کہ ساری دنیا بھی مل کر ہم کو ہلاک کرنا چاہے تو ہم ہلاک نہیں ہو سکتے۔اس لئے کہ خدا ہمارے ساتھ ہوگا“۔(انشاء اللہ ) (الحكم۔24/ستمبر 1904ء۔صفحه نمبر4) اللہ ہمیں ہمیشہ اس نصیحت کے مطابق عمل کرنے کی توفیق دیتار ہے اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے اور ان بدفطرتوں کو اب عبرت کا نشان بنائے۔88