اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 77 of 119

اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت — Page 77

وسلم کے کارٹون بناؤ۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔اور لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِيْنَ۔انتہائی بچگانہ بات ہے کہ ہمارے کہنے پر ، صرف اس انتظار میں بیٹھے تھے کہ ہم اجازت دیں اور وہ کارٹون شائع کر دیں جن کی ڈنمارک میں تعداد ہی چند سو ہے۔خبر لگاتے ہوئے یہ اُردو اخبار کچھ آگے پیچھے بھی غور کر لیا کرے۔مسلمان حکومتوں کو مفاد پرست ملاں اور عناصر کی چال میں نہیں آنا چاہئے ڈنمارک کی حکومت بیچاری تو شاید اتنی عقل سے عاری نہ ہو لیکن یہ خبر لکھنے والے اور شائع کرنے والے بہر حال عقل سے عاری لگتے ہیں۔اور سوائے ان کے دلوں میں فتنے کے کچھ نظر نہیں آتا۔سوائے مسلمانوں کو انگیخت کرنے کے، بھڑ کانے کے کوئی اس خبر کا مقصد نظر نہیں آتا کہ اس نام پر مسلمان جوش میں آ جاتے ہیں اس لئے جن مسلمان ملکوں میں، بنگلہ دیش میں ، انڈونیشیا میں یا پاکستان میں احمدیوں کے خلاف فضا ہے وہاں اور فساد پیدا کیا جائے۔اور کوئی بعید نہیں ہے کہ بعض مفاد پرست عناصر نے اس بہانے ان ملکوں میں یہ تحریک شروع کی ہو کہ حکومتوں کے خلاف تحریک چلائی جائے۔کیونکہ ہم نے ابھی تک عموماً یہی دیکھا ہے کہ احمدیوں کے خلاف چلی ہوئی تحریک آخر میں حکومتوں کے خلاف اُلٹ جاتی ہے۔اس لئے ان ملکوں کی حکومتوں کو بھی عقل کرنی چاہئے اور مفاد پرست ملاں یا ان عناصر کی چال میں نہیں آنا چاہئے۔جہاں تک ہمارے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کا تعلق ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جو شعر پڑھے تھے اس سے ہم نے دیکھ لیا، کچھ اندازہ ہو گیا اور ہر احمدی کے دل میں جو مقام ہے وہ ہر احمدی جانتا ہے۔گزشتہ خطبات میں میں اس کا ذکر بھی کر چکا ہوں۔اس تعلق میں خطبات دے چکا ہوں۔تکلیف کا اظہار ہم کر چکے ہیں اور کر رہے ہیں۔تمام دنیا میں ہماری طرف سے احتجاجی بیان بھی شائع ہوئے ہیں، پریس ریلیز بھی شائع ہوئی ہیں۔اور یہ سب بیان ہم نے کوئی کسی کو دکھانے کے 77