اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 49 of 119

اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت — Page 49

مسلمانوں کی کسمپرسی کی انتہائی خوفناک حالت اب دیکھیں کہ معیاروں کا یہ حال۔پچھلے دنوں یہاں کے ایک مصنف نے 17 سال پہلے ایک واقعہ لکھا تھا، بات لکھی تھی ، آسٹریا میں گیا اور وہاں جا کر اس پر مقدمہ ہو گیا تین سال کی قید ہوگئی۔تو بہر حال یہ تو ان کے طریقے ہیں۔اپنے لئے برداشت نہیں کرتے لیکن ہمیں بھی دیکھنا چاہئے کہ ہماری اپنی حالت کیا ہے؟ یہ جراتیں جو انہیں یعنی مغربی دنیا میں پیدا ہورہی ہیں ہماری اپنی حالت کی وجہ سے تو نہیں ہور ہیں۔جو صورت ہمیں نظر آتی ہے اس سے صاف نظر آتا ہے کہ مغربی دنیا کو پتہ ہے کہ مسلمان ممالک ان کے زیر نگیں ہیں ان کے پاس ہی آخر انہوں نے آنا ہے۔آپس میں لڑتے ہیں تو ان لوگوں سے مدد لیتے ہیں۔یہ جو پابندیاں یورپ کے بعض ملکوں کے سامان پر لگائی گئی ہیں اس کے خلاف احتجاج کے طور پر یہ بھی ان لوگوں کو پتہ ہے کہ چند دن تک معاملہ ٹھنڈا ہو جائے گا اور وہی چیزیں جو بازار سے اٹھا لی گئی ہیں، اس وقت مارکیٹ سے غائب ہیں وہی ان ملکوں میں دوبارہ مارکیٹ میں آجائیں گی۔اب ان ملکوں میں جو مسلمان رہتے ہیں وہ بھی یہ چیزیں کھا رہے ہیں، استعمال کر رہے ہیں۔ڈنمارک میں ہی ( ڈنمارک کے خلاف سب سے زیادہ احتجاج ہے ) تقریباً دولاکھ مسلمان ہیں اور کافی بڑی اکثریت پاکستانی مسلمانوں کی ہے وہ بھی تو آخر وہ چیزیں استعمال کر رہے ہیں۔تو بہر حال یہ عارضی رد عمل ہیں اور ختم ہو جائیں گے۔اب دیکھیں ہماری حالت۔یہ جو عراق میں تازہ واقعہ ہوا ہے کہ امام بارگاہ کا گنبد بم دھماکے سے اڑایا گیا ہے۔تو نتيجة سُنیوں کی مسجدوں پر بھی حملے ہوئے اور وہ بھی تباہ ہوری ہیں۔یہ کسی نے دیکھنے اور سوچنے کی کوشش نہیں کی کہ تحقیق کر لیں کہ کہیں ہمیں لڑانے کے لئے دشمن کی شرارت ہی نہ ہو۔کیونکہ یہ ہم یہ اسلحہ جو سب کچھ لیا جا رہا ہے، یہ بھی تو انہیں ملکوں سے لیا جاتا ہے۔لیکن یہ اس طرح سوچ ہی نہیں سکتے۔ایک تو عقل کے اندھے ہو 49