عالمی بحران اور امن کی راہ — Page viii
vi آپ نے خدمت انسانیت کے فروغ کے لیے دنیا بھر کے سفر بھی اختیار کیے اور آپ کی راہنمائی میں جماعت احمدیہ مسلمہ نے متعد د سکول اور ہسپتال قائم کیے ہیں جو دُنیا کے دُور اُفتادہ علاقوں کے باسیوں کو بہترین تعلیمی اور طبی سہولیات مہیا کر رہے ہیں۔حضرت مرزا مسرور احمد ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اس وقت برطانیہ کے شہر لندن میں مقیم ہیں۔دُنیا بھر کے احمدی مسلمانوں کے روحانی پیشوا کی حیثیت سے آپ امن اور محبت کے حسین پیغام کے ذریعہ بڑے پر زور انداز میں اسلام کا دفاع کر رہے ہیں۔