عالمی بحران اور امن کی راہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 143 of 264

عالمی بحران اور امن کی راہ — Page 143

امنِ عالم۔وقت کی ضرورت 143 بین الاقوامی سطح تک سب پر محیط ہیں۔تاریخ شاہد ہے کہ بانی اسلام حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس تعلیم پر عمل پیرار ہے اور اسے ہر سُو پھیلایا اور اب اس زمانہ میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بچے جاں نثار بانی جماعت احمدیہ مسلمہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام نے اس تعلیم کو پھیلایا اور اس کی حمایت کی اور اپنے متبعین کو بھی فروغ امن کی تلقین فرمائی۔آپ نے اپنے متبعین کو یہ بھی تاکید کی کہ بنی نوع انسان کی توجہ خدا کے حقوق کی ادائیگی اور مخلوق خدا کے حقوق کی ادائیگی کی طرف دلائیں۔یہی وجہ ہے کہ جماعت احمدیہ مسلمہ تمام لوگوں میں حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کی ضرورت، اہمیت اور انصاف کے بہترین معیار کے قیام پر بھر پور زور دیتی ہے۔میری دُعا ہے کہ ہم میں سے ہر ایک فرد مذ ہب اور عقیدہ سے بالا تر ہو کر باہمی حقوق کی ادائیگی کی طرف توجہ کرے تاکہ دنیا امن و آشتی کا گہوارہ بن جائے۔ان چند الفاظ کے ساتھ میں اپنی بات ختم کرتا ہوں اور مجھے یہاں مدعو کر نے اور میری باتیں سننے کے لیے تشریف لانے پر میں ایک بار پھر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔