عالمی بحران اور امن کی راہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page xii of 264

عالمی بحران اور امن کی راہ — Page xii

☑ نسلیں ہمارے اعمال کی پاداش میں ایٹمی جنگ کی وجہ سے ہر جگہ تباہ کن نتائج کا سامنا کریں گی اور اپنی آنے والی نسلوں کو ایٹمی جنگ کے نتیجہ میں پھیلنے والی مسلسل تباہی و بربادی کا تحفہ دے رہے ہوں گے اور یہ نسلیں اپنے اُن بڑوں کو جنہوں نے دنیا کو عالمی تباہی میں دھکیل دیا، کبھی معاف نہیں کریں گی۔میں ایک مرتبہ پھر آپ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ برطانیہ ایک ایسی عالمی طاقت ہے جو ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ممالک پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے اور ہوتی ہے۔پس اگر آپ چاہیں تو عدل وانصاف کے تقاضے پورے کر کے دنیا کی راہنمائی کر سکتے ہیں۔لہذا برطانیہ اور دیگر عالمی طاقتوں کو دنیا میں قیام امن کے لیے کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور دیگر عالمی سربراہان کو یہ پیغام سمجھنے کی تو فیق بخشے۔“ ہماری مخلصانہ دعا ہے کہ اس کتاب میں یکجا کی گئی ہدایات ان مہیب خطرات کے وقت میں بنی نوع انسان کے لیے راہنمائی کا ذریعہ ہوں تا کہ انصاف اور انکسار کے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اور خدا کی طرف توجہ کرتے ہوئے انسان دیر پا امن کو حاصل کر سکے۔آمین پبلشرز