اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد)

by Other Authors

Page 51 of 89

اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 51

ہے جملہ صلہ کہلاتا ہے۔اُردو قواعد اسماء موصولہ درج ذیل ہیں:۔جو۔جو کہ۔وہ جو۔جو کوئی۔جس کو۔جن کو۔جسے۔جنہیں۔جس نے۔جنہوں نے۔مشق مندرجہ ذیل جملوں پر غور کریں اور اسم موصول اور ”جملہ صلہ“ کی شناخت کریں : قدیم زمانے میں مسلمانوں کی فوج لڑ رہی تھی۔ایک سپاہی نے جھنڈا اٹھایا ہوا تھا۔دشمن کے سپہ سالار نے کہا وہ جو جھنڈا اٹھائے ہے سب سے زیادہ خطر ناک ہے اُسے پکڑو۔آج مجلس دُعا میں رئیس الجامعہ نے اعلان کیا ہے کہ طلبا میں سے جو کوئی اچھی تلاوت کرے گا،اُسے انعام دیا جائے گا۔یہ ایک حقیقت ہے کہ جس کو اللہ تعالیٰ اصلاح خلق کے لئے بھیجتا ہے، اُس کی وہ خود حفاظت کرتا ہے۔بزرگوں کے واقعات سے ثابت ہے کہ جن کو اللہ پر توکل ہوتا ہے ، وہ کسی سے نہیں ڈرتے۔(۵۱)