اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 50
اُردو قواعد اسم اشارہ سوال :: اسم اشارہ کی کیا تعریف ہے؟ جواب :: معرفہ کی ایک قسم ” اسم اشارہ “ ہے۔جس اسم کے ذریعہ کسی شخص یا چیز کی طرف اشارہ کیا جائے اسے اسم اشارہ کہا جاتا ہے اور جس کی طرف اشارہ کیا جائے وہ وو ” مشار الیہ“ کہلاتا ہے۔وو اگر قریب کی چیز یا آدمی کی طرف اشارہ کرنا ہو تو یہ اور اگر دور کی طرف اشارہ کرنا ہو تو وہ استعمال کرتے ہیں۔مثلاً یہ آدمی ، یہ اسکول ، یہ گھر ، وہ لڑکا ، وہ درخت، وہ وو سائیکل۔اور وہ وہ واحد اور جمع دونوں کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔مثلاً یہ عورت ، یہ عورتیں ، وہ لڑکا ، وہ لڑکے۔قریب اشارے کے لئے یہی اور دور کے لئے وہی استعمال ہوتا ہے۔مثلاً یہی لڑکا ، یہی لڑکی ، یہی لڑکیاں ، وہی لڑکا ، وہی لڑکے ، وہی لڑکی ، وہی لڑکیاں۔اسم موصول : وہ اسم ہے جسے اگر اکیلا لکھایا بولا جائے تو اس کے معنے سمجھ میں نہیں آتے مگر جب اسکے ساتھ جملہ ملا دیا جائے تو مطلب سمجھ میں آجاتا ہے۔مثلا: اللہ کی عبادت کرو جو ہمیں رزق دیتا ہے۔اس جملہ میں ”جو اسم موصول ہے۔ہمیں رزق دیتا ہے “ جملہ صلہ کہلاتا ہے۔شیطان سے ڈرو جو گمراہ کرتا ہے۔”جو اسم موصول ہے۔گمراہ کرتا دو (۵۰)