اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 22
اُردو قواعد مشق مندرجہ ذیل عبارت اپنی کاپی میں خوشخط لکھیں۔اور ماضی بعید شناخت کر کے اس کے نیچے لال روشنائی سے نشان لگائیں۔(٢) خاکسار نے بچپن میں ہی جامعہ احمدیہ قادیان میں تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ کیا تھا۔میں اور میرا بھائی دونوں آنا چاہتے تھے ،مگر وہ بیمار ہو گیا تھا۔میرے گاؤں کے بزرگ وقف نو کے بارے میں بتاتے تھے، میری چھوٹی بہن مجھے محنت سے تعلیم حاصل کرنے کی نصیحت کرتی تھی ، بڑی بہنیں بھی مجھے مبلغ اسلام بنے کی ترغیب دلاتی تھیں، قادیان آنے کے بعد میں نے اپنے والد صاحب کو اپنی پڑھائی کے بارے میں خط لکھا تھا، میرے ہم جماعت دوستوں نے بتایا کہ انہوں نے بھی وقف کے بارے میں حضور اقدس کا خطبہ سنا تھا۔“ ہر طالب علم اپنی اپنی کاپی میں مذکورہ بالا عبارت کی طرح ایسی عبارت لکھے جس میں کم از کم دس مرتبہ ماضی بعید آیا ہو۔((Fr))