اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 86
اُردو کی کتاب چهارم پس عمل صالح میں جان کی قربانی ، وقت کی قربانی ، اور مال کی قربانی سب آگئیں محض چندے ادا کر کے یہ سمجھ لینا کہ ذمہ داری ادا ہو گئی بالکل غلط ہے۔یہ تو لنگڑا ایمان ہوا جس کی وجہ سے لازما دعوۃ الی اللہ کے کام میں نقص ہوگا۔اس وقت قریبا سوا تین لاکھ عیسائی مبلغ دنیا میں کام کر رہے ہیں۔ان کے مقابل دوسویا چارسو مبلغوں کے ذریعہ اسلام کو دنیا میں غالب نہیں کیا جا سکتا۔حضور نے فرمایا کہ میں تمام دنیا کے احمدیوں کو متنبہ کرتا ہوں کہ آج کے بعد ان میں سے ہر ایک کو لازما مبلغ بننا پڑے گا خواہ اس کا تعلق زندگی کے کسی شعبہ سے ہو اور اسے خدا کے حضور اس کا جوابدہ ہونا پڑے گا۔دعوۃ الی اللہ کا طریق: دعوۃ الی اللہ کس طرح کرنی ہے اس ضمن میں حضور نے سورۃ النحل کی آیات: (۱۲۶تا۱۲۹) کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اُدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ کے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے کہ اگر خدا کی طرف بلانا ہے تو اس طبعی جذبہ سے بلاؤ کہ گویا تم نے خدا کو پالیا ہے اور اس سے تمہارا ذاتی تعلق قائم ہو چکا ہے۔پالینے کی ۸۶