اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 72 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 72

اُردو کی کتاب چهارم کا نفرنس میں شرکت کیلئے لندن تشریف لے گئے جہاں مختلف مذاہب کے نمائندوں نے اپنے اپنے مذاہب کی خوبیاں بیان کیں اس کانفرنس میں آپ کا مضمون احمدیت یعنی حقیقی اسلام انگریزی میں ترجمہ ہوکر پڑھا گیا۔۱۹۵۴ء میں آپ پر قاتلانہ حملہ ہوا علاج سے زخم تو بظاہر مندمل ہو گئے لیکن تکلیف جاری رہی اس لئے ۱۹۵۵ء میں آپ دوسری مرتبہ بغرض علاج یورپ تشریف لے گئے۔وفات: مندرجہ بالا سانحہ فاجعہ کے بعد آپ کی صحت برابر گرتی چلی گئی یہاں تک کہ وہ المناک گھڑی آ پہنچی جب آپ تقدیر الہی کے ماتحت اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ : یہ ۸ اور ۹ نومبر ۱۹۶۵ء کی درمیانی شب تھی۔حضرت امیر المؤمنین صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ اسیح الثالث نے 9 نومبر کو بہشتی مقبرہ ربوہ کے وسیع احاطہ میں نماز جنازہ پڑھائی اور پچاس ہزار افراد نے دلی دعاؤں اور اشکبار آنکھوں کے ساتھ آپ کو سپر د خاک کیا۔(بحوالہ دینی نصاب صفحہ ۲۴۶) ۷۲