اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 55
اُردو کی کتاب چهارم حصول علم کے لئے رام پور لکھنو میرٹھے اور بھوپال کے سفر اختیار کئے۔ان ایام میں آپ نے عربی، فارسی، منطق، فلسفہ، طب غرض ہر قسم کے مروج علوم سیکھے۔قرآن کریم سے قلبی لگاؤ تھا اور اس کے معارف آپ پر کھلتے رہتے تھے تو کل کا اعلیٰ مقام حاصل تھا۔دعاؤں سے ہر وقت کام لیتے تھے جہاں جاتے غیب سے آپ کے لئے سہولت کے سامان پیدا ہو جاتے اور لوگ آپ کے گرویدہ ہو جاتے ایک مرتبہ ایک رئیس زادہ کا علاج کیا تو اس نے اس قدر روپیہ دیا کہ آپ پر حج فرض ہو گیا چنانچہ آپ مکہ ، مدینہ منورہ کی زیارت کے لئے تشریف لے گئے۔حج بھی کیا اور وہاں کنی اکابر علماء، فضلاء سے حدیث پڑھی اس وقت آپ کی عمر چو بیس پچیس برس تھی۔بلا د عرب سے ہند واپس آکر بھیرہ میں درس و تدریس اور مطب کا آغاز کیا۔مطلب کی شان یہ تھی کہ مریضوں کے لئے نسخے لکھنے کے دوران احادیث وغیرہ بھی پڑھاتے۔۱۸۷۷ء میں لارڈلٹن وائسرائے ہند کے دربار میں شرکت کی۔کچھ عرصہ بھوپال میں قیام کیا پھر ریاست جموں و کشمیر میں ۱۸۷۶ء سے ۱۸۹۲ء تک شاہی طبیب رہے۔