اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 54 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 54

سبق نمبر : ۹ اُردو کی کتاب چهارم حضرت خلیفۃ البیع الاول رضی اللہ عنہ ابتدائی زندگی: ۱۸۴۱ تا ۱۹۱۴ حاجی الحرمین حضرت حافظ حکیم مولوی نورالدین صاحب خلیفتہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ ۱۸۴۱ء میں پنجاب کے ایک قدیم شہر بھیرہ میں پیدا ہوئے۔والد کا نام حافظ غلام رسول اور والدہ کا نام نور بخت تھا۔۳۲ ویں پشت میں آپ کا شجرہ نسب حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔آپ کے خاندان میں بہت سے اولیاء و مشائخ گذرے ہیں۔گیارہ پشت سے تو حفاظ کا سلسلہ بھی برابر چلتا آتا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ اس مقدس خاندان کو ابتداء سے ہی قرآن کریم سے والہانہ شغف رہا ہے۔ابتدائی تعلیم تو ماں باپ سے حاصل کی پھر لاہور اور راولپنڈی میں تعلیم پائی۔نارمل اسکول سے فارغ ہوکر چار سال پنڈ داد خان میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر رہے۔پھر ملازمت ترک کر دی اور ۵۴