اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 46
اُردو کی کتاب چهارم یہ کہ مسلمانوں کی جماعت اللہ تعالیٰ کی طرف سے خلافت راشدہ کے قیام کے وعدہ پر ایمان رکھتی ہو دوم یہ کہ خلافت حقہ کی منشاء کے مطابق اعمالِ صالحہ پر کار بند ہو۔سوم یہ کہ توحید کے قیام کے لئے ہر قسم کی قربانیاں دینے کی صلاحیت رکھتی ہو۔چہارم یہ کہ ہر حال میں خلیفہ وقت کی اطاعت کو مقدم رکھتے ہوئے اباء واستکبار کے انجام کو جو آخر کار فسق تک پہنچادیتا ہے ہمیشہ ملحوظ رکھتی ہو۔چنانچہ تاریخ اسلام اس بات پر شاہد ہے کہ جب تک امت مسلمہ ان چار ذمہ داریوں کو ادا کرتی رہی اللہ تعالیٰ ان کو خلافت راشدہ کے انعام سے سرفراز فرماتا رہا۔لیکن جب یہ شرائط مفقود ہوگئیں اور مسلمانوں میں اختلاف اور انتشار پھیل گیا اور اعمالِ صالحہ سے دُوری اور اطاعت و فرمانبرداری کی روح ختم ہو گئی تو یہ انعام چھین لیا گیا اور ظالم حکمرانوں کا لمبا دور شروع ہو گیا۔لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس زمانہ میں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند جلیل حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مهدی معہود کی بعثت کے ذریعے امت محمدیہ میں پھر ایک ایسی پاک جماعت کا قیام عمل ۴۶