اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 45 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 45

سبق نمبر : ٨٠ اُردو کی کتاب چهارم خلافت احمدیہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو خلافت راشدہ کا وعدہ دیا ہے۔چنانچہ سورہ نور کی آیت ۵۶ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ترجمہ: ”اللہ نے تم میں سے ایمان لانے والوں اور مناسب حال عمل کرنے والوں سے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ اُن کو زمین میں خلیفہ بنا دے گا جس طرح ان سے پہلے لوگوں کو خلیفہ بنایا اور جو دین اُس نے اُن کے لئے پسند کیا ہے وہ اُن کیلئے اُسے مضبوطی سے قائم کر دے گا اور اُن کے خوف کی حالت کے بعد وہ ان کیلئے امن کی حالت تبدیل کر دے گا وہ میری عبادت کریں گے اور کسی چیز کو میرا شریک نہیں بنائیں گے اور جو لوگ اس کے بعد بھی انکار کریں گے وہ نافرمانوں میں سے قرار دیئے جائیں گے۔“ لیکن یا درکھنا چاہئے کہ یہ وعدہ چار ذمہ داریوں کے ساتھ مشروط ہے اوّل ۴۵